حیدرآباد۔ 8اگسٹ (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو
نائیڈو نے آج وشاکھا پٹنم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک روڈ شو کو
منعقد کیا۔ اسکے بعد انہوں نے کسانوں کے لئے ‘‘ پولم پلستندی‘‘ پروگرام کو
شروع کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ریاست کی
ترقی کے لئے زرعی شعبہ کی ترقی
کو نا گزیر قرار دیا۔ اور کہا کہ زراعت ‘ مرغیوں اور مچھلیوں کے فارمس سے
ریاستی انتظامیہ کے مالیہ میں اضافہ کے ذریعہ مزید ترقی ہو سکتی ہے۔ انہوں
نے اس شعبہ کے ذریعہ کسانوں اور دیگر اس شعبہ سے جڑے افراد کو روزگار کی
فراہمی کا بھی اعلان کیا۔